کرناٹک

 منگلورو میں بی آر ایس مہا پدیاترا کا آغاز

مہاپدیاترا، تاسندوں کے پیشہ کے احیاء کیلئے شروع کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرینواس گوڑ نے بتایا کہ تلنگانہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آبائی پیشوں کے احیاء کیلئے کام کررہے ہیں۔

حیدرآباد: پڑؤسی ریاست کرناٹک میں عنقریب منعقد شدنی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی آر ایس قائدین، کرناٹک میں رائے دہندگان سے جڑنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ ریاستی وزیر آبکاری سرینواس گوڑ نے آج منگلورو میں مہا پدیاترا کو جھنڈی دکھائی۔

متعلقہ خبریں
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
’نائیڈو کی عنقریب رہائی‘
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
لوک سبھا میں تلنگانہ ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا بل متعارف
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی

 مہاپدیاترا، تاسندوں کے پیشہ کے احیاء کیلئے شروع کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرینواس گوڑ نے بتایا کہ تلنگانہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ  آبائی پیشوں کے احیاء کیلئے کام کررہے ہیں۔

مختلف پیشوں سے وابستہ ذاتوں کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے اختراعی نوعیت کی اسکیموں کو شروع کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کی جانب سے کرناٹک میں ایدیگا اور گوڑا ذاتوں کے پیشوں کا احیاء کیا جائے گا۔

انہوں نے حکومت کرناٹک سے ر یاست تلنگانہ کے طرز پر فلاحی اسکیموں پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کی اس کوشش کو کرناٹک میں عوام کو بی آر ایس سے جوڑنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔