کرناٹک

بے وطن لڑکے کو پاسپورٹ اجرائی کی ہدایت: ہائیکورٹ

جسٹس ایم ناگاپرسنا نے باپ کے ناقابل رسائی ہونے اور ماں کی لاپرواہ حرکت کی وجہ سے لڑکے کے مستقبل کو غیریقینی نہیں بنایا جاسکتا۔ ماں اور بیٹے نے مرکزی وزارت خارجہ کے احکام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ وزارت نے نابالغ لڑکے کو پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ ماں نے ہندوستانی شہریت ترک کردی تھی۔

بنگلورو:کرناٹک ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ اور بنگلورو کے ریجنل پاسپورٹ آفیسر کو 15سالہ لڑکے کو دوبارہ پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت دی جس کا باپ لاپتا ہے اور ماں نے ہندوستانی شہریت ترک کردی۔ جسٹس ایم ناگاپرسنا نے باپ کے ناقابل رسائی ہونے اور ماں کی لاپرواہ حرکت کی وجہ سے لڑکے کے مستقبل کو غیریقینی نہیں بنایا جاسکتا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس این آر آئی لیڈر جھانسی ریڈی کو جھٹکہ
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
ایرانی وزیر شہری ترقیات سے جئے شنکر کی ملاقات
آئی پی ایس عہدیدار کے پاسپورٹ، اے ٹی ایم کارڈز کی چوری

ماں اور بیٹے نے مرکزی وزارت خارجہ کے احکام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ وزارت نے نابالغ لڑکے کو پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا تھا کیو ں کہ ماں نے ہندوستانی شہریت ترک کردی تھی۔

یہ حکم اس حقیقت پر مبنی تھا کہ طلاق کی کارروائی میں لڑکے کی تحویل ماں کو یے جانے کے بعد لڑکے کو ہندوستانی شہری تصور نہیں کیا جاسکتا۔ یہ لڑکا مارچ2008 میں ہندوستان میں پیدا ہوا اور  اس کا باپ‘ اسے بنگلورو میں بیوی کے والدین کے حوالے کرنے 2012ء میں کینیڈا سے ہندوستان واپس ہوا تھا۔

بعد ازاں خاندان سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا اور وہ لاپتا ہوگیا۔ 2015ء میں ماں نے کینیڈا کی شہری بننے ہندوستانی شہرت ترک کی اور فی الحال برطانیہ میں کام کررہی ہے۔