پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف ایف آئی آر درج

پوناوالا نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ ئ کرناٹک کے موقع پر اقلیتوں کے خلاف مبینہ طورپر نفرت انگیز تقریر کی ہے۔

شیواموگہ(کرناٹک): کرناٹک پولیس نے ریاست کے حالیہ دورہ کے دوران نفرت بھڑکانے والی تقریر پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ پولیس نے آج اس کی توثیق کی۔ یہ ایف آئی آر شیواموگہ شہر کے کوٹے پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔

تعزیرات ِ ہند کی دفعہ 153A (دو فرقوں کے درمیان مذہب کی بنیاد پر دشمنی کو فروغ دینا)‘ 153B (قومی یکجہتی کے لئے خطرناک بیانات)‘ 268 (عوام کو نقصان پہنچانے والی تقاریر)‘ 295A (مذہبی جذبات کو دانستہ طورپر مجروح کرنا) کے علاوہ تعزیرات ِ ہند کی دفعہ 298 (کسی شخص کے جذبات کو دانستہ طورپر ٹھیس پہنچانے کی نیت رکھنا)‘ 504 (دانستہ طورپر توہین کرنا‘ امن عامہ کو درہم برہم کرنے کے لئے اُکسانا) اور 508 (کسی شخص کو یہ یقین کرنے پر مجبور کرنا کہ اسے خدا کی رضامندی حاصل ہوگی)۔

کرناٹک پولیس نے شکایت گزار تحسین پوناوالا کو بھی نوٹس جاری کی ہے اور تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت دی ہے۔

پوناوالا نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ ئ کرناٹک کے موقع پر اقلیتوں کے خلاف مبینہ طورپر نفرت انگیز تقریر کی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button