کرناٹک

چاند کی سطح پر پہلی بار سوڈیم دریافت‘ اسرو کی بڑی کامیابی

“ تحقیق میں پایا گیا کہ ایسا ہوسکتا ہے کہ چاند پر سوڈیم ہونے کے اشارے غالباً سوڈیم ذرات کی ایک پتلی پرت سے بھی ملے ہوں جو چاند کے ذرات سے کمزور طور پر جڑے ہوتے ہیں۔

بنگلورو: ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو) کو ایک بہت بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے اور اس کے چندریان 2 آربیٹر میں لگے ایکسرے اسپیکٹرومیٹر ”کلاس“ نے پہلی بار چاند کی سطح پر  وافر مقدار میں سوڈیم کا پتا لگایا ہے۔

اسرو نے بتایا کہ چندریان۔1 ایکسرے فلورسنس اسپیکٹرومیٹر (سی 1اے ایکس ایس) نے سوڈیم کا پتا لگایا ہے جس سے چاند پر سوڈیم کی مقدار کا پتا لگانے کے امکانات کی راہ ہموار ہوگئی۔

 قومی خلائی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ”دی ایسٹروفزیکل جرنل لیٹرس“ میں حال ہی میں شائع ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق چندریان2نے پہلی بار کلاس (چندریان2لارج ایریا سافٹ ایکس رے اسپیکٹرومیٹر) کا استعمال کرکے چاند پر کثیر مقدار میں سوڈیم کی موجودگی کا پتا لگایا ہے۔

 بیان میں کہا گیا کہ بنگلورو میں اسرو کے یو آر راؤ سیٹلائٹ مرکز میں تیار کردہ ”کلاس“ اپنی اعلیٰ حس کی صلاحیت اور مہارت کی وجہ سے سوڈیم لائن کے واضح ثبوت دستیاب کراتا ہے۔

“ تحقیق میں پایا گیا کہ ایسا ہوسکتا ہے کہ چاند پر سوڈیم ہونے کے اشارے غالباً سوڈیم ذرات کی ایک پتلی پرت سے بھی ملے ہوں جو چاند کے ذرات سے کمزور طور پر جڑے ہوتے ہیں۔ اگر یہ سوڈیم چاند کے معدنیات کا حصہ ہیں تو ان سوڈیم ذرات کو شمسی ہوا یا بالائے بنفشی تابکاری سے زیادہ آسانی سے سطح سے باہر نکالا جاسکتا ہے۔