علاقائی

طوفان ’’می چانگ‘‘ کے زیر اثر کئی آندھرا اضلاع میں بارش، تلنگانہ میں بھی اثر

جنوب مغربی خلیج بنگال میں سمندری طوفان می چانگ کے زیر اثر آندھراپردیش کے کئی اضلاع میں بارش ہو رہی ہیں جس کا اثر تلنگانہ میں بھی دیکھا جارہا ہے۔

حیدرآباد: جنوب مغربی خلیج بنگال میں سمندری طوفان می چانگ کے زیر اثر آندھراپردیش کے کئی اضلاع میں بارش ہو رہی ہیں جس کا اثر تلنگانہ میں بھی دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
33فلائٹس کا رخ چینائی سے بنگلورو ایرپورٹ کی طرف موڑدیا گیا
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع

وشاکھاپٹنم، مشرقی گوداوری، مغربی گوداوری اضلاع، باپٹلہ، تروپتی، چتور، نیلور اور کرشنا میں کئی علاقے مسلسل بارش کی وجہ سے زیر آب آگئے ہیں۔

طوفانی ہواؤں کے باعث بعض علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ بعض علاقوں میں بجلی کی سپلائی نہ ہونے سے شہری پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے سمندر میں شدید لہریں اٹھ رہی ہیں۔

بارش کے پانی کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ آبی ذخائر کی سطح میں خطرناک طورپر اضافہ ہوا ہے۔ تروملا بھی طوفان سے متاثر ہوا ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے درشن کیلئے آنے والوں کو پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے۔

سری کلاہستی کے قریب سوارنامکھی ڈیم میں پانی کا بہاؤ 2004 فٹ پر جاری ہے۔ بارش سے دریا کا بہاؤ بڑھنے کاامکان ہے جس کے پیش نظر حکام نے ساحلی علاقے کے عوام کو چوکس کردیا ہے۔ کئی افراد کو راحت مراکز منتقل کردیاگیاہے۔

طوفان کے اثر سے نیلور شہر کے اندرونی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ حکام نے 13 بازآبادکاری کے مراکز قائم کیے ہیں۔ تقریباً 250 افراد کو ان مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیمات نے اسکولوں کو چھٹی کا اعلان کر دیا۔

اسی دوران می چانگ طوفان کا اثر تلنگانہ اضلاع میں بھی دیکھا جارہا ہے۔ شہر حیدرآباد اور ریاست کے دیگر اضلاع میں مطلع آج صبح سے ہی ابرآلود ہے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی ہے جس کے باعث موسم کافی سرد ہوگیا ہے۔