کرناٹک

ایکناتھ شنڈے یوگی آدتیہ ناتھ کے ماڈل پرعمل کریں:ٹی راجہ سنگھ

ٹی راجہ سنگھ نے کہا ہے کہ مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کو اپنے اترپردیش کے ہم منصب یوگی آدتیہ ناتھ کی تقلید کرتے ہوئے بلڈوزرس کا استعمال کر کے سرکاری اراضی پر تمام غیرقانونی قبضوں کو منہدم کرنا چاہئے۔

اورنگ آباد: تلنگانہ میں معطل شدہ بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے کہا ہے کہ مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کو اپنے اترپردیش کے ہم منصب یوگی آدتیہ ناتھ کی تقلید کرتے ہوئے بلڈوزرس کا استعمال کر کے سرکاری اراضی پر تمام غیرقانونی قبضوں کو منہدم کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا میں مسلمانوں کو 5 فیصد کوٹہ دینے رئیس شیخ کا مطالبہ
بی جے پی قائدین سے کے ٹی آر کی ملاقات
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک
فرضی ”سی ایم او عہدیدار“ نے پونے کے دو بڑے کالجس کو ٹھگ لیا

راجہ سنگھ نے یہاں کل جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شنڈے کو چھتراپتی شیواجی مہاراج قلعہ سے قبضوں کو برخواست کرنا یقینی بنانا چاہئے اور انہیں بلڈوزر شنڈے کے طورپرپہچانا جانا چاہئے۔ وہ شہر میں سکل ہندو سماج کی جانب سے لو جہاد کے خلاف ایک قانون کا مطالبہ کرتے ہوئے منعقدہ مورچہ سے خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ مہاراشٹرا کے چیف منسٹر کو اترپردیش کے چیف منسٹر کے پیٹرن پر عمل کرنا چاہئے۔ سرکاری اراضی پر قبضوں کی نشاندہی کرکے100 بلڈوزر حاصل کرتے ہوئے انہیں ہٹایا جانا چاہئے۔ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ چھتراپتی شیواجی مہاراج قلعہ سے قبضے اسی طریقہ سے ہٹائے جانے چاہئیں جیسا کہ مہاراشٹرا کے ستارا ضلع میں پرتاپ گڑھ قلعہ کے قریب واقع افضل خان کے مقبرے میں ہٹائے گئے۔

شنڈے، شیوسینا دھڑے کے سربراہ ہیں۔ وہ مہاراشٹرا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ اقتدار میں حصہ دار ہیں۔ مہاراشٹرا میں حال میں اورنگ آباد شہر کا دوبارہ نام رکھنے پر چندگوشوں سے مخالفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ سیکولر لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلمان شیواجی مہاراج فورس کے ارکان تھے۔ اگر ایسا ہے تو وہ نام بدلنے کی مخالفت کیوں کررہے ہیں؟

دوسرے مقرر سریش چاوانکے نے کہاکہ لوگوں کودکانات سے کوئی چیز نہیں خریدنا چاہئے جن کے بورڈس پر اورنگ آباد لکھا ہوا ہو اور ان پر امتناع عائد کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اب اورنگ آباد کا نام بدل گیا ہے ہمیں اس شہر کا کردار بھی بدلنا چاہئے۔ مہاراشٹرا کے وزراء اٹل ساوے اور سندیپن بھمرے بھی تقریب میں ڈائس پر موجود تھے۔

حال میں مہاراشٹرا کے احمد نگر ضلع میں سنگھ کے خلاف مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کی گئی زہریلی تقریر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کیس درج رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ لاتور پولیس کی جانب سے بھی حال میں ایم ایل اے سے ان کے دوسرے اشتعال انگیز بیان میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔