غلط تشریح سے بچنے کیلئے ٹرینر ہوائی جہاز سے ہنومان کی تصویر ہٹادی گئی: ایچ اے ایل

ایچ اے ایل کے چیف منیجنگ ڈائرکٹر سی بی اننت کرشنن نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا ’’طیارے کے پچھلے حصے میں تصویر لگانے کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی۔ ہوائی جہاز کی طاقت کو ظاہر کرنے کے لئےڈیزائنرز تصویر کے ساتھ آئے تھے۔ ہم نے اسے کسی بھی قسم کی غلط تشریح سے بچنے کے لیے ہٹا دیا۔‘‘

بنگلورو: ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) نے منگل کو ایرو انڈیا-2023 کے دوران کمپنی کے سپرسونک ٹرینر طیارے ایچ ایل ایف ٹی-42 کے عقبی حصے سے بھگوان ہنومان کی تصویر ہٹانے سے متعلق تنازعہ کومنگل کو یہ کہتے ہوئے ختم کر دیا کہ کسی غلط تشریح سے بچنے کے لیے ایسا کیا گیا ہے۔

ایچ اے ایل کے چیف منیجنگ ڈائرکٹر سی بی اننت کرشنن نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا ’’طیارے کے پچھلے حصے میں تصویر لگانے کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی۔ ہوائی جہاز کی طاقت کو ظاہر کرنے کے لئےڈیزائنرز تصویر کے ساتھ آئے تھے۔ ہم نے اسے کسی بھی قسم کی غلط تشریح سے بچنے کے لیے ہٹا دیا۔‘‘

واضح رہے کہ میگا ایئر شو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایچ اے ایل نے پریمیئر کمبیٹ ٹرینر ایئر کرافٹ کے اسکیل ماڈل کو لانچ کیا تھا۔ اس دوران ایک بڑا تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب سماج کے ایک طبقے نے ہوائی جہاز کے عقبی حصے میں ہنومان کی تصویر کے تعلق سے سرکاری کمپنی کے ڈیزائن پر سوال اٹھانا شروع کر دیے۔

یلہنکا کے ایئر فورس اسٹیشن پر 13 فروری سے تقریباً 35,000 مربع میٹر کے رقبے پر منعقد ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا ایئر شو 17 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button