شمال مشرق

شمالی سکم میں بادل پھٹنے سے بھیانک سیلاب، 23 فوجی جوانوں کے لاپتہ ہونے کا خدشہ

سکم کے شمالی علاقے میں جھیل کے اوپر اچانک بادل پھٹنے کے بعد وادی لاچن میں بہنے والی تیستا ندی میں طغیانی آنے سے آس پاس کے علاقے زیر آب آگئے۔

نئی دہلی: سکم کے شمالی علاقے میں جھیل کے اوپر اچانک بادل پھٹنے کے بعد وادی لاچن میں بہنے والی تیستا ندی میں طغیانی آنے سے آس پاس کے علاقے زیر آب آگئے۔

جس کی زد میں آنے سے کچھ فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا اور 23 فوجی جوانوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے فوج کے مطابق چانگ تھانگ ڈیم سے پانی چھوڑے جانے سے پانی کی سطح میں 15 سے 20 فٹ اضافہ ہوا۔

جس کی وجہ سے نزدیکی فوجی تنصیبات میں کھڑی فوجی گاڑیاں پانی اور کیچڑ کی زد میں آ گئیں۔ ان مراکز میں تعینات 23 فوجی اہلکار لاپتہ ہیں۔ فوج نے کہا ہے کہ واقعے کے بارے میں تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔

لاپتہ فوجیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

فوج نے بتایا کہ ڈکچو اور ٹونگ میں دو باندھوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے اہلکار علاقے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔