کرناٹک

کرناٹک اسمبلی انتخابات: کانگریس امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

پارٹی نے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کو ورونا اسمبلی سیٹ سے اور کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار کو کنک پورہ سے امیدوار بنایا ہے۔

بنگلورو: کرناٹک میں رواں سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے ہفتہ کو 124 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔

متعلقہ خبریں
شرمیلا کی ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک شیو اکمار سے ملاقات
کرناٹک ہائی کورٹ سے ڈی کے شیوکمار کو جھٹکہ
چیف منسٹر سدارامیا کی ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات
رام مندر درشن کیلئے جاؤں گا، وقت کا تعین ابھی ممکن نہیں:سدارامیا
سدارامیا کو ’’کاہل‘‘ قرار دینے پر بی جے پی ایم پی کے خلاف ایف آئی آر درج

پارٹی نے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کو ورونا اسمبلی سیٹ سے اور کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار کو کنک پورہ سے امیدوار بنایا ہے۔

قبل ازیں مسٹر سدارامیا نے کولار سے الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی، لیکن پارٹی کے مقامی لیڈروں کی جانب سے اس پراختلاف کے بعد کانگریس ہائی کمان نے انہیں ورونا سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

وہیں پارٹی نے کولار گولڈ فیلڈ حلقہ سے ایم روپکلا کو میدان میں اتارا ہے۔

سابق وزراء جی پرمیشورا اور کے ایچ منیپا کو کوراٹاگیرے (محفوظ) اور دیوناہلی حلقوں سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے بیٹے پرینک کھڑگے کو چیتاپور سے میدان میں اتارا گیا ہے۔

پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے 17 مارچ کو دہلی میں مسٹر کھڑگے کی صدارت میں ہونے والی ایک میٹںگ کے بعد امیدواروں کی پہلی فہرست کو منظوری دی تھی اوراس میٹنگ میں پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے حصہ لیاتھا۔

ریاست میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا ابھی الیکشن کمیشن نے اعلان نہیں کیا ہے۔ موجودہ حکومت کی مدت کار مئی میں ختم ہو رہی ہے۔