سوشیل میڈیاکرناٹک

کرناٹک: ڈی سی پی دفترکے سامنے اذاں‘نوجوان سے پوچھ تاچھ

ایک مسلم تنظیم نے سابق وزیراور بی جے پی رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا کے مخالف اذاں بیان کے خلاف 17مارچ کو ڈپٹی کمشنر وضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیاتھا۔

بنگلورو: کرناٹک کے شیواموگہ کی پولیس نے ایک مسلم نوجوان سے پوچھ تاچھ کی ہے جس نے دو دن قبل ڈپٹی کمشنر دفترکے سامنے احتجاج کے دوران اذاں دی تھی۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
بس میں سیٹ کیلئے مسافر کا انوکھا احتجاج

ایک مسلم تنظیم نے سابق وزیراور بی جے پی رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا کے مخالف اذاں بیان کے خلاف 17مارچ کو ڈپٹی کمشنر وضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیاتھا۔

دوران احتجاج ایک نوجوان نے اذاں دی تھی جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر آگیا۔ کہاجاتا ہے کہ احتجاجیوں نے ودھان سودھا کے سامنے بھی اذاں دینے کی دھمکی دی تھی۔

 شیواموگہ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس جی کے متھن کمار نے بتایاکہ نوجوان کو بلا کرپوچھ تاچھ کی گئی اور اس سے کہاگیاکہ وہ دوبارہ ایسا نہ کرے۔ نوجوان کو گرفتار نہیں کیاگیا۔