تلنگانہ

شہر حیدرآباد کے قریب میٹرچل میں حادثہ‘ 3 افراد ہلاک

ٹرک سے آگے نکلنے کی کوشش کے دوران بائک نے ایک شخص کوٹکردے دی اس دوران یہ تینوں ٹرک کی زدمیں آگئے۔ٹرک جو آہنی سلاخوں سے لدا تھا‘میڑچل سے حیدرآباد آرہا تھا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآبادکے قریب میٹرچل میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون کے بشمول 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیاجبکہ ایک بائک‘ ایک ٹرک کی زد میں آگئی جس کی وجہ سے بائک پرسوار 2 افراد اور سڑک عبورکرنے والا ایک دوسرا شخص (جملہ تین) برسرموقع ہلاک ہوگئے۔

ٹرک سے آگے نکلنے کی کوشش کے دوران بائک نے ایک شخص کوٹکردے دی اس دوران یہ تینوں ٹرک کی زدمیں آگئے۔ٹرک جو آہنی سلاخوں سے لدا تھا‘میڑچل سے حیدرآباد آرہا تھا۔