کرناٹک میں 10 ہزار مساجد کو لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کا لائسنس جاری

مساجد سمیت تمام مذہبی مقامات کو کل 17,850 لائسنس دیے گئے ہیں۔ لائسنس کی مدت دو سال ہوگی اور اس کے لیے 450 روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔

بنگلور: کرناٹک کی حکومت نے ریاست کی 10,000 سے زیادہ مساجد کو اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے لائسنس جاری کیے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ لاؤڈ اسپیکر کنٹرول رولز کے تحت مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ داخلہ نے یہ لائسنس جاری کیے ہیں۔

مساجد سمیت تمام مذہبی مقامات کو کل 17,850 لائسنس دیے گئے ہیں۔ لائسنس کی مدت دو سال ہوگی اور اس کے لیے 450 روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔

واضح ر ہے کہ کچھ ہندو کارکنوں نے ریاستی حکومت سے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کئی مندروں میں ہنومان چالیسہ پڑھنے کا اہتمام کرکے اذان کی مخالفت کی تھی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button