کرناٹک

راہول گاندھی کے مکتوب پر ہاتھی کے زخمی بچے کا علاج شروع

بومئی نے بتایا تھا کہ راہول گاندھی نے انہیں مکتوب تحریر کیا تھا۔ ناگرہول جنگل کے اپنے سفر کے دوران راہول گاندھی نے ہاتھی کے زخمی بچے کو اس کی ماں کے ساتھ دردناک حالت میں دیکھا۔

بنگلورو: کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے چیف منسٹر بسواراج بومئی کو تحریر کردہ مکتوب کے ایک دن بعد محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے ہاتھی کے زخمی بچے کا علاج شروع کردیا۔

کرناٹک میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہول گاندھی نے چیف منسٹر بسواراج بومئی کو مکتوب تحریر کرکے ناگرہول ٹائیگر ریزرو میں شدید طور پر زخمی ہاتھی کے بچے کا علاج کرانے کی درخواست کی تھی۔

اس پر بومئی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ زخمی ہاتھی کا فوری علاج کروائیں گے۔ بومئی نے بتایا تھا کہ راہول گاندھی نے انہیں مکتوب تحریر کیا تھا۔ ناگرہول جنگل کے اپنے سفر کے دوران راہول گاندھی نے ہاتھی کے زخمی بچے کو اس کی ماں کے ساتھ دردناک حالت میں دیکھا۔

چیف منسٹر نے بتایا تھا کہ میں ابھی ابھی بنگلورو پہنچا ہوں۔ میں اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے سینئر عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کروں گا اور ان سے فوری بات کروں گا۔“