مندر کے قریب مسلم تاجرین پر امتناع کے پوسٹرس پولیس نے نکال دیے

میلہ کا آغاز 15/ جنوری سے ہوا اور اختتام21/ جنوری کو ہوگا۔ جمعرات کو دائیں بازو کی تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے بینرس دیکھے گئے جس میں کوکر دھماکہ کا ذکر کیا گیا اور الزا م عائد کیاگیا کہ ملزمین کا اصل نشانہ کدری منجوناتھ مندر تھا۔

منگلورو: کدری کے سری منجوناتھ مندر کے میلے کے قریب مسلم تاجرین کی کاروباری سرگرمیوں پر امتناع کے  بینرس آویزاں کیے گئے تھے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ یہ بینرس وشواہندو پریشد اور بجرنگ دل نے لگائے تھے جسے ہم نے جمعرات کو نکال دیا۔

 میلہ کا آغاز 15/ جنوری سے ہوا اور اختتام21/ جنوری کو ہوگا۔ جمعرات کو دائیں بازو کی تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے بینرس دیکھے گئے جس  میں کوکر دھماکہ کا ذکر کیا گیا اور الزا م عائد کیاگیا کہ ملزمین کا اصل نشانہ کدری منجوناتھ مندر تھا۔

 بینر میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسی ذہنیت کے لوگ اور جو بت پرستی کی مخالفت کرتے ہیں، مندر کے قریب میلے کے دوران تجارت یا کاروبار نہیں کرسکتے۔

 بینرس میں یہ بھی کہا گیا کہ ہندو مذہب کے رسم و رواج پر یقین کرنے والے تاجرین کو ہی یہاں تجارت اور کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی۔

مندر کے انتظامیہ نے جو مذہبی اوقاف محکمہ کے تحت آتا ہے، اس بینر کو منظوری نہیں دی جو مندر کے میلے کے علاقہ میں لگایا گیا۔ پولیس نے امن و یکجہتی کی برقراری کے لیے یہ بینرس نکال دیے۔ اس ضمن میں کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button