بھارت

مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی جیسے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں تین بڑے مسائل ہیں جیسے مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی، لیکن ان مسائل پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

شیو پوری: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں تین بڑے مسائل ہیں جیسے مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی، لیکن ان مسائل پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
بہار میں لوک سبھا کے16 امیدواروں کی فہرست کا اعلان، مجاہد عالم شامل
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ

بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران یہاں اپنے خطاب میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ آج ملک میں تین بڑے مسائل ہیں، بے روزگاری، مہنگائی اور بدعنوانی، لیکن ان مسائل پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

ان مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ سے غریبوں کی جیبوں سے زیادہ رقم نکالی جارہی ہے جبکہ امیروں کی جیبوں سے بہت کم رقم نکالی جارہی ہے۔

اسی طرح ضرورت مندوں کو خاطر خواہ ملازمتیں نہیں مل رہی ہیں اور اگنی ویروں کو بھی فوج میں بھرتی کیا جا رہا ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ ان تمام مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔ مسٹر گاندھی نے آج شیو پوری میں روڈ شو کیا اور ایک کھلی جیپ میں اپنا خطاب کیا اور گنا کے لیے روانہ ہوئے۔