کرناٹک

طالبہ کو فحش پیغامات ارسال کرنے پر اسکول کا پرنسپل گرفتار

دسویں جماعت کی طالبہ کو فحش پیغاما ت ارسال کرنے اور اس کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزامات پر اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔

رائچور: دسویں جماعت کی طالبہ کو فحش پیغاما ت ارسال کرنے اور اس کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزامات پر اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
کمسن لڑکے کے ساتھ غیر فطری عمل کا واقعہ، مجرم کو 20 سال جیل کی سزاء اور جرمانہ
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم کو10سال قید بامشقت کی سزا
نابالغ لڑکی کا اغواء اور عصمت ریزی کا واقعہ، ملزم کو 20 سال کی سزاء

پولیس کے مطابق یہ واقعہ شکتی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا تھا۔ ملزم پرنسپل جو وظیفہ پر سبکدوش ہونے والا ہے، لڑکی کا موبائیل نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور اس سے گفتگو شروع کردی۔

بعد ازاں اس نے اسے فحش پیغامات اور مواد بھیجنا اور فون جنسی گفتگو بھی شروع کردی۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا تھا کہ ملزم نے اس سے کہا تھا کہ وہ اسے سر کہہ کر مخاطب نہ کرے بلکہ اسے اپنا بوائے فرینڈ سمجھے۔

اس نے لڑکی کو اپنی رہائش گاہ پر وقت گزارنے پر مجبور کرنے والے کئی پیغامات بھیجے۔ ملزم لڑکی کو ”ڈارلنگ“ کہہ کر مخاطب کرتا تھا۔

اس نے لڑکی کو دھمکی بھی دی تھی کہ اگر اس نے تعاون نہیں کیا تو دسویں کے بورڈ امتحان میں اسے نقصان پہنچائے گا۔ لڑکی نے یہ سارا ماجرہ اپنے والدین کو سنایا جنہوں نے ملزم کی پٹائی کر کے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے اس کے خلاف پوکسو، جنسی ہراسانی، مظالم کے الزامات کے تحت کیس کرلیا اور مصروف ِتحقیقات ہے۔