کرناٹک

طالبات کی جنسی ہراسانی‘ ٹیچر اور ہیڈ ماسٹر معطل

لڑکیوں کے سرپرست‘جرم کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد کے ساتھ اسکول میں گھس گئے اور ملزم ٹیچر سے اس کی حرکتوں پر سوال کیا۔ ہجوم نے منجوناتھ کو زدوکوب کرکے بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا۔

ٹمکورو: ریاستی محکمہ تعلیم نے ٹمکورو ضلع کے ایک اسکول کے ٹیچر اور ہیڈ ماسٹر کو طالبات کی جنسی ہراسانی کے الزام میں معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق بوراگونٹے گورنمنٹ پرائمری اسکول کا ٹیچر منجوناتھ روزانہ لڑکیوں سے بدتمیزی اور ان کی جنسی ہراسانی کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں
ضلع کاماریڈی میں طالبات کو دفاع کیلئے تربیت کا فیصلہ
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل
لکھنؤ کے چلڈرن ہوم میں سردی سے 4 شیرخواروں کی اموات
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل

 دریں اثناء ہیڈ ماسٹر نٹراج کو فرائض میں کوتاہی پر معطل کردیا گیا۔ لڑکیوں کے سرپرست‘جرم کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد کے ساتھ اسکول میں گھس گئے اور ملزم ٹیچر سے اس کی حرکتوں پر سوال کیا۔ ہجوم نے منجوناتھ کو زدوکوب کرکے بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا۔

 اس واقعہ کے بعد بلاک ایجوکیشن آفیسر (بی ای او) تما راجو، بداونا ہلی پولیس انسپکٹر ہنومنتپا اور چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر (سی ڈی پی او) انیتا پر مشتمل ٹیم نے طالبات سے ٹیچر کی جنسی ہراسانی سے متعلق پوچھ تاچھ کی۔ منجوناتھ فی الحال بداوناہلی پولیس کی تحویل میں ہے۔