طالبہ کی ہاسٹل میں مشتبہ موت، والدین کا جنسی ہراسانی کا الزام

لنگاساگر ٹاؤن میں واقع ہاسٹل کے کمرے میں ایک 17سالہ طالبہ پُراسرار حالات میں مردہ پائی گئی۔

رائچور: لنگاساگر ٹاؤن میں واقع ہاسٹل کے کمرے میں ایک 17سالہ طالبہ پُراسرار حالات میں مردہ پائی گئی۔

پولیس کے مطابق سر ایم وسویسوریا پری یونیورسٹی کالج میں زیرتعلیم لڑکی کے والدین نے الزام عائد کیا کہ پرنسپل نے مبینہ طور پر اس کی جنسی ہراسانی کی، قتل کیا اور بعد ازاں اسے خودکشی دکھانے کی کوشش کی۔

متوفی لڑکی کی شناخت 11ویں جماعت کی طالبہ ایشوریہ کی حیثیت سے کی گئی۔ جمعہ کی رات وہ مردہ پائی گئی۔

لڑکی کے والدین اور رشتہ داروں نے پرنسپل رمیش کو اس کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ہفتہ کو کالج میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پرنسپل اسے بار بار فون کرتا تھا۔ لنگاساگورو پولیس اسٹیشن میں پرنسپل کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ تحقیقات جاری ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button