ملکہ برطانیہ کیمیلا بنگلورو کے ہیلت سنٹر میں

ملکہ برطانیہ کیمیلا اپنے دوستوں کے ساتھ بنگلورو کے ایک ہیلت سنٹرپہنچی ہیں۔ پولیس ذرائع نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

بنگلورو: ملکہ برطانیہ کیمیلا اپنے دوستوں کے ساتھ بنگلورو کے ایک ہیلت سنٹرپہنچی ہیں۔ پولیس ذرائع نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

انہوں نے برٹش ایرویز سے سفرکیا جس کی پرواز نے جمعرات کے دن بنگلورو کے کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایرپورٹ میں لینڈنگ کی۔

قبل ازیں ذرائع نے کہاتھا کہ وہ شاہ چارلس سوم کے ساتھ آئی ہیں‘ تاہم بعدازاں ذرائع نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ آئی ہیں۔ حکام کچھ بھی نہیں بتارہے ہیں کیونکہ انہیں ان کے دورہ کی جانکاری کسی کو دینے کی اجازت نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً 10 دن ہولسٹک تھراپیز کرائیں گی۔ وہ فی الحال وائٹ فیلڈ کے قریب واقع سوکھیا ہولسٹک ہیلت اینڈویلنیس سنٹر میں مقیم ہیں۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ایلیٹ فورس‘رائل پروٹیکشن گارڈس انہیں بنگلوروانٹرنیشنل ایرپورٹ سے ہیلت سنٹر لے گئی۔ وہ 2010 سے اس ہیلت سنٹر میں آتی رہی ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button