کنڑ فلم کی موسیقی کا غیرمجاز استعمال، راہول کیخلاف کیس درج

کاپی رائٹ ایکٹ‘ انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ اور انڈین پینل کوڈ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر جمعہ کے دن یشونت پور پولیس اسٹیشن میں راہول گاندھی‘ جئے رام رمیش اور سپریہ کے خلاف درج ہوئی۔

بنگلورو: سینئر کانگریس قائد راہول گاندھی کے خلاف بھارت جوڑو یاترا کے دوران مشہور کنڑ فلم ”کے جی ایف 2“ کی موسیقی کے مبینہ غیرمجاز استعمال پر کیس درج ہوا ہے۔

کاپی رائٹ ایکٹ‘ انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ اور انڈین پینل کوڈ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر جمعہ کے دن یشونت پور پولیس اسٹیشن میں راہول گاندھی‘ جئے رام رمیش اور سپریہ کے خلاف درج ہوئی۔

ایم آر ٹی میوزک کے ایم نوین کمار نے یہ شکایت درج کرائی۔ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا 7  ستمبر کو کنیاکماری (ٹاملناڈو) سے شروع ہوئی تھی۔ توقع ہے کہ وہ 30 جنوری 2023 کو جموں پہنچ جائے گی۔ یہ یاترا تاحال 5 جنوبی ریاستوں کیرالا‘ ٹاملناڈو‘ کرناٹک‘ آندھراپردیش اور تلنگانہ کا احاطہ کرچکی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button