مہاراشٹرا

ممبئی ایرپورٹ پر کمپیوٹر سسٹم کی خرابی سے افراتفری

چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایرپورٹ (سی ایس ایم آئی اے) میں کمپیوٹر سسٹمس کی خرابی سے تمام ایرلائنس کے مسافروں کا چیک۔ اِن اور دیگر سرگرمیاں متاثر ہوگئیں۔

ممبئی: چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایرپورٹ (سی ایس ایم آئی اے) میں کمپیوٹر سسٹمس کی خرابی سے تمام ایرلائنس کے مسافروں کا چیک۔ اِن اور دیگر سرگرمیاں متاثر ہوگئیں۔

یہ افراتفری تقریبا دو گھنٹوں تک برقرار رہی۔ بتایا جاتا ہے کہ سی ایس ایم آئی اے کے اطراف و اکناف علاقہ میں ممبئی میٹرولائن کیلئے کھدائی کے کام کی وجہ سے ایک بڑی کمپنی کا یوٹیلیٹی کیبل منقطع ہوگیاہے۔

ممبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ(ایم آئی اے ایل) نے اس خرابی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ایرپورٹ کے باہر نٹ ورک میں عارضی خلل پڑا۔

ہماری ٹیمیں گراؤنڈ پر موجود ہیں اور مسافرین کو سہولت فراہم کرنے مینول پراسسینگ شروع ہوچکی ہے۔ ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ چیک۔ان کرنے والوں کو اضافی وقت مختص کریں اور ان کی متعلقہ ایرلائنس سے انہیں مربوط کریں۔