مہاراشٹرا

مہاراشٹرا کابینہ میں جلد توسیع کی جائے گی: پھڈنویس

پھڈنویس نے کہا کہ کابینہ کی عنقریب توسیع ہوگی۔ ریاست میں نئی حکومت کے قیام کے بعد اپنے آبائی شہر ناگپور میں اپنی آمد پر، بی جے پی کارکنوں نے ڈپٹی چیف منسٹر کا شاندار استقبال کیا جو اپنی اہلیہ امرتا پھڈنویس کے ہمراہ تھے۔

ناگپور: اسمبلی میں ایکناتھ شنڈے زیرقیادت مہاراشٹرا حکومت کے خطہ اعتماد جیتنے کے ایک دن بعد ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر پھڈنویس نے کہا کہ ریاستی کابینہ میں عنقریب توسیع ہوگی۔ منگل کو ناگپور ایرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پھڈنویس نے ریاست کے ودربھ علاقہ کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

پھڈنویس نے کہا کہ کابینہ کی عنقریب توسیع ہوگی۔ ریاست میں نئی حکومت کے قیام کے بعد اپنے آبائی شہر ناگپور میں اپنی آمد پر، بی جے پی کارکنوں نے ڈپٹی چیف منسٹر کا شاندار استقبال کیا جو اپنی اہلیہ امرتا پھڈنویس کے ہمراہ تھے۔ ایرپورٹ سے بی جے پی لیڈر کو ان کے حامیوں نے ”جلوش یاترا“ (فتح کا جشن) کی شکل میں لے گئے۔

 گزشتہ ماہ شنڈے نے شیوسینا کے خلاف بغاوت کردی تھی۔ ارکان اسمبلی کی اکثریت نے ان کی حمایت کی جس کے نتیجہ میں ادھو ٹھاکرے کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت زوال سے دوچار ہوگئی۔ 30/ جون کو شنڈے نے چیف منسٹر جبکہ پھڈنویس نے ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔

 پیر کو اعتماد کا ووٹ جیتنے کے بعد چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے کہا تھا کہ کابینی قلمدانوں کی تقسیم کے لیے ان کے اور پھڈنویس کے درمیان بات چیت ہونی ہے، اس لیے کچھ وقت لگے گا۔ شنڈے نے کہا تھا کہ ہمیں سانس تو لینے دیں۔

گزشتہ پندرہ دنوں کی سیاسی سرگرمیاں ہمارے لیے کافی تھکادینے والی رہیں۔ میں اور دیویندر پھڈنویس بیٹھ کر کابینی قلمدانوں اور ان کی تقسیم پر تبادلہ خیال کریں گے۔ہم بی جے پی کے قومی قائدین سے بھی قلمدانوں کی تقسیم کی منظوری حاصل کریں گے۔“