مہاراشٹرا

ایس آئی ٹی افغان صوفی چشتی ظریف بابا قتل کی تحقیقات کرے گی

پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل نے چہارشنبہ کو کہا کہ ایس آئی ٹی کی سربراہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناسک رورل کریں گے۔ سینئر پولیس انسپکٹر بھگوان ماتھرے یولا تعلقہ میں افغان صوفی قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ناسک: مہاراشٹر میں گزشتہ ماہ افغان صوفی ظریف بابا کے قتل سے متعلق مالی لین دین کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی کمیٹی (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل نے چہارشنبہ کو کہا کہ ایس آئی ٹی کی سربراہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناسک رورل کریں گے۔ سینئر پولیس انسپکٹر بھگوان ماتھرے یولا تعلقہ میں افغان صوفی قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ظریف بابا کی میت افغان سفارت خانے کے ذریعہ افغانستان روانہ کر دی گئی ہے۔ جلاوطن افغان صوفی عالم جن کا پورا نام خواجہ سید ظریف احمد چشتی (32) تھا۔

 انہیں 5 جولائی کی رات گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ صوفی بابا میرگاؤں میں رہتے تھے۔ اس سے پہلے ظریف بابا نے اپنے معتبر لوگوں کے نام پر جائیدادیں خریدی تھیں۔