جنگلی ریچھ کے حملہ میں ہلاک شخص کی بیوہ کو 10 لاکھ روپئے ادا کرنے عدالت کا حکم

عدالت نے کہاکہ جنگلی حیات کا تحفظ کرنا اور جنگلی جانوروں کے حملوں سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ممبئی: بمبئی ہائیکورٹ نے آج حکومت مہاراشٹرا کو ایک خاتون کو 10 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی جس کا شوہر جنگلی ریچھ کے حملہ میں ہلاک ہوگیا تھا۔

عدالت نے کہاکہ جنگلی حیات کا تحفظ کرنا اور جنگلی جانوروں کے حملوں سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

جسٹس گوتم پٹیل اور جسٹس گوری گوڈسے پرمشتمل ڈویثرن بنچ نے ضلع رتنا گیری کی ساکن انجنا ریڈج کی درخواست پر یہ احکام صادر کئے۔

اِس درخواست میں ریاستی حکومت کو یہ ہدایت دینے کی گزارش کی گئی تھی کہ جنگلی ریچھ کے حملہ میں شوہر کی موت پر اُسے معاوضہ دیاجائے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button