مہاراشٹرا

رام دیو نے عورتوں کے خلاف بیہودہ ریمارک پر معافی مانگ لی

تھانے میں پتنجلی گروپ کے فری یوگا ٹریننگ کیمپ سے خطاب میں رام دیو نے کہا تھا کہ عورتیں‘ ساڑی میں اچھی لگتی ہیں‘ شلوار سوٹس میں اچھی لگتی ہیں اور میرے خیال میں وہ کچھ بھی نہ پہنیں تب بھی اچھی لگتی ہیں۔

ممبئی: عورتوں کے تعلق سے بے ہودہ تبصرہ پر بڑے تنازعہ کے 3 دن بعد یوگا گرو سوامی رام دیو نے معافی مانگ لی۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

رام دیو نے اس سلسلہ میں مہاراشٹرا مہیلا کمیشن کی سربراہ روپالی چکنکر کو ای میل بھیجا جنہوں نے رام دیو سے اندرون 72گھنٹے جواب مانگا تھا۔ روپالی چکنکر نے بتایا کہ یوگا گرو نے معافی مانگ لی ہے لیکن یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ریمارکس کو مبینہ طورپر توڑمروڑ کر پیش کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگر پھر اعتراض ہوا یا شکایتیں آئیں تو ہم مکمل تحقیقات کریں گے اور گزشتہ ہفتہ کے پروگرام کی پوری ویڈیو ریکارڈنگ منگوائیں گے۔

تھانے میں پتنجلی گروپ کے فری یوگا ٹریننگ کیمپ سے خطاب میں رام دیو نے کہا تھا کہ عورتیں‘ ساڑی میں اچھی لگتی ہیں‘ شلوار سوٹس میں اچھی لگتی ہیں اور میرے خیال میں وہ کچھ بھی نہ پہنیں تب بھی اچھی لگتی ہیں۔

انہوں نے جس وقت یہ بات کہی تھی اس وقت اسٹیج پر چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے کا رکن پارلیمنٹ بیٹا سری کانت شنڈیت ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس کی بیوی گلوکارہ امروتا فڈنویس اور دیگر ممتاز شخصیتیں موجود تھیں۔