مہاراشٹرا

شادی سے ایک ماہ قبل دلہے نے دلہن کا قتل کردیا‘ قاتل فرار

موضع منٹھا تعلقہ کے موضع بیلورہ کی ساکن دپتی عرف کلپنا سندیپ جادھو 18سال کا آج بیلورا میں واقع اُسکے مکان میں ہی اُسکے ہونے والے شوہر سشیل سبھاش پوار 22سال نے دھاردار ہتھیاروں سے وار کرکے قتل کردیا اور راہ فرار اختیار کرلی۔

جالنہ: موضع منٹھا تعلقہ کے موضع بیلورہ کی ساکن دپتی عرف کلپنا سندیپ جادھو 18سال کا آج بیلورا میں واقع اُسکے مکان میں ہی اُسکے ہونے والے شوہر سشیل سبھاش پوار 22سال نے دھاردار ہتھیاروں سے وار کرکے قتل کردیا اور راہ فرار اختیار کرلی۔

سیولی پولیس اسٹیشن جالنہ میں قاتل کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ جائے وقوع پر پولیس کے اعلیٰ افسران جالنہ ضلع ایس پی ڈاکٹر اکشے شندے‘ سیولی انسپکٹر نیستیانند اُباڑے اور دیگرپولیس عملہ پہنچ گیا ہے اور پنچنامہ و دیگر کاروائی کی گئی۔

پولیس انسپکٹر سیولی نیستیانند اُباڑے سے دریافت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ملزم سشیل سبھاش پوار ساکن وروڈ تعلقہ مہکر ضلع بلڈانہ ہنوز فرار ہے۔

سبھاش پوار 22 سال اور جالنہ ضلع تعلقہ منٹھا بیلورا کی ساکن دپتی عرف کلپنا سندیپ جادھو 18سال کا آئندہ ماہ 17مارچ کو شادی کی تاریخ طئے تھی اور آج ہی دونوں لڑکا اور لڑکی کے اہل خانہ اور دولہا سشیل سبھاش پوار جالنہ شہر میں شادی کے کپڑے خریدی کیلئے آئے تھے کہ اُسی اثناء لڑکا سشیل سبھاش پوار اچانک غائب ہوگیا اور وہ سیدھا لڑکی کے مکان واقع بیلورا تعلقہ منٹھاپہنچا اور وہاں اُسکی ہونے والی دلہن جو مکان میں اکیلی تھی دھاردار ہتھیار سے گلا کانٹ دیاوہ برسرموقع ہلاک ہوگئی اور مقتول فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔