بھارت

ہمارا متبادل طرز کام نہیں آیا: سلمان خورشید

گجرات میں عام آدمی پارٹی کی موجودگی نے کانگریس کو متاثر کیا۔ اس نے جہاں بھی ممکن ہو ہمارے ووٹ کاٹنے کی کوشش کی۔

بنگلورو: سینئر کانگریس قائد سلمان خورشید نے پیر کے دن کہا کہ گجرات اسمبلی الیکشن میں ان کی پارٹی کا متبادل طرز اور طریقہ کار کام نہیں آیا جہاں عام آدمی پارٹی نے نیا آئیڈیا پیش کیا اور کانگریس کے انتخابی امکانات کو نقصان پہنچایا۔

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن نتائج نے کانگریس کو ایک نیا احساس ِ مقصد عطا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ہم ہماچل میں ماڈل اسٹیٹ بنائیں گے۔ گجرات اسمبلی الیکشن کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی‘ الیکشن سے پہلے بھی مشکل میں تھی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ پارٹی قائدین کو ورکرس سے حقیقت میں جڑنے کی ضرورت ہے۔ گجرات میں عام آدمی پارٹی کی موجودگی نے کانگریس کو متاثر کیا۔ اس نے جہاں بھی ممکن ہو ہمارے ووٹ کاٹنے کی کوشش کی۔