مہاراشٹرا

مہاراشٹرا میں افغان مہاجر عالم دین کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا

پولیس نے بتلایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ خواجہ سید چشتی کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک مہاجر تھے ، اور انہیں مقامی طور پر ’صوفی بابا‘ کے نام سے جانا جاتا تھا نیز وہ تعویز و عملیات کا کام کیا کرتے تھے۔

ناسک: مہاراشٹرا کے ناسک شہر سے قریب ایولہ ضلع میںں کل شام ایک افغانی پناہ گزین عالم دین کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا پولیس نے قتل کی وجہ جائداد کا تنازعہ بتلایا ۔ایک تفتیشی افسر کے مطابق یہ واقعہ شام 7.15 بجے کے قریب ایولہ کے ایم آئ ڈی سی انڈسٹریل زون کے قریب ایک کھلے میدان میں رونما ہوا

پولیس کے مطابق کم از کم چار نامعلوم افراد نے افغان عالم پر متعدد راؤنڈ فائر کیے جس سے ان کے سر اور گردن میں گولیاں لگیں جس سے انہوں نے موقع واردات پر ہی دم توڑ دیا۔

پولیس نے بتلایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ خواجہ سید چشتی کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک مہاجر تھے ، اور انہیں مقامی طور پر ’صوفی بابا‘ کے نام سے جانا جاتا تھا نیز وہ تعویز و عملیات کا کام کیا کرتے تھے

اطلاعات کے مطابق جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد، چاروں حملہ قریب میں کھڑی ایک ایس یو وی کار لے کر فرار ہو گئے، جو مبینہ طور پر چشتی کی ملکیت تھی۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے اور ابتدائ طور پر جائیداد کا تنازعہ قتل کی وجہ سمجھی جارہی ہے لیکن ہر زاویہ سے تفشیش جاری ہے پولیس نے مزید کہا