کھیل

آئی ایل ٹی20 : عمران طاہر کو شاندار اسپیل کے باعث وہائٹ بیلٹ

ایم آئی امارات نے اپنے آل راؤنڈ طاقت کامظاہرہ کیااورشارجہ واریرس کے خلاف آئی ایل ٹی20کے چھٹویں میاچ میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر6وکٹس سے واضح کامیابی حاصل کی۔

شارجہ: ایم آئی امارات نے اپنے آل راؤنڈ طاقت کامظاہرہ کیااورشارجہ واریرس کے خلاف آئی ایل ٹی20کے چھٹویں میاچ میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر6وکٹس سے واضح کامیابی حاصل کی۔

ساؤتھ افریقہ کے سابق لگ اسپنرعمران طاہر جواب وہائٹ بیلٹ کے حامل ہیں آخری میاچ میں شارجہ واریرس کے خلاف تین وکٹس حاصل کئے تھے جب انہیں 8ویں اوورمیں متعارف کیاگیاتھا تب انہوں نے صرف پانچ رن دیئے۔

انہوں نے ڈی پی ورلڈاسمارٹ ڈیلیوری آف دی ڈے بھی جیتی جب انہوں نے ٹام کھولرکے خلاف کی تھی۔ وہائٹ بیلٹ جیتنے کے بعدانہوں نے کہاکہ میں نے اس سے قبل کئی دفعہ کہاتھاکہ مجھے اس گیم کے تعلق سے زبردست احترام ہے۔ طاہر نے یہ بات وہائٹ بیلٹ حاصل کرنے کے بعدکہی۔

جواب آئی ایل ٹی 20میں اہم بولر بن گئے ہیں۔میں فرزند اورخاندان کیلئے یہ دکھانا چاہتاہوں کہ اس میں کوئی زیادہ تاخیر نہیں ہوئی۔ میں صرف گیم کا احترام کرتا ہوں اور اچھے اندازمیں کھیلنا مجھے پسند ہے۔