مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 14 نومبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 14 نومبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 14 نومبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1647۔انگلینڈ کے شہنشاہ چارلس اول کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔

1681 ۔ایسٹ انڈیا کمپنی نے بنگال سے علاحدہ ریاست کی تشکیل کا اعلان کیا۔

1775۔امریکی افواج نے بینڈکٹ آرنلڈ کی قیادت میں کناڈا کے کیوبیک صوبے پر حملہ کیا۔

1889 ۔ہندستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی پیدائش ہوئی۔ ان کی سالگرہ کا دن ’’چلڈرن ڈے‘‘کے طور پر منایا جاتا ہے۔

1890۔زامبیسی اور کانگو کے بارے میں انگلینڈ اور پرتگال میں سمجھوتہ ہوا تھا۔

1914۔پانچ روپیہ کے نوٹوں پر آٹھ زبانوں میں چھپائی شروع ہوئی۔یہ زبانیں اردو، تیلگو، تمل، بنگالی، کنڑ، برمی و گجراتی تھیں۔

1916 ۔ پہلی عالمی جنگ کے دوران سوبھی کی لڑائی ختم ہوئی۔

1918۔تھامس ماسریک چیکوسلواکیہ کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔

1918 ۔جوزف پلسڈکی آزاد پولیڈ کے پہلے صدر بنے۔

1922 ۔برطانوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے برطانیہ میں ریڈیو سروس شروع کی۔

1927۔پیٹرس برگ میں دنیا کے سب سے لمبے گیس ٹینک میں دھماکہ ہونے سے 26 لوگوں کی موت ہوئی۔

1935۔امریکی صدر فرینکلین ڈی روزویلٹ نے فلپائن کو 1946 تک آزاد کر دینے کا اعلان کیا۔

1935۔اردن کے شاہ حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔

1940۔دوسری جنگ عظیم میں جرمن طیاروں نے انگلینڈ کے کاونٹری شہر پر بمباری کی۔

1947۔ اقوام متحدہ نے آزادی کے سلسلے میں کوریا کے دعوے کو تسلیم کر لیا۔

1955۔ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کا افتتاح ہوا تھا۔

1957۔پنڈت نہرو کی یوم پیدائش پر یہ دن بال دیوس کے طور پر منایا جانے لگا۔

1957۔برطانیہ نے بحرین کو آزاد کردیا۔

1960۔چیکو سلو واکیہ میں دو ریل گاڑیوں کی ٹکر میں 110 مسافر ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

1960۔پٹرولیم برآمد کار ملکوں کی تنظیم اوپیک کا قیام عمل میں آیا۔

1965۔امریکہ سرکار نے 90 ہزار فوجی ویتنام بھیجے۔

1967 ۔ امریکی ماہر طبعیات تھیوڈر مائمن نے دنیا کے پہلے لیزر کا پیٹنٹ کرایا۔

1969 ۔ ناسا نے چاند کی سطح پر دوسری پائلٹ والی خلائی گاڑی اپولو 12 کو بھیجی اور چارلس کونراڈ اور ایلن بین نے چاند پر قدم رکھا۔

1970۔مشرقی پاکستان (اب بنگلہ دیش) میں سمندری طوفان سے تین لاکھ سے زائد افراد مارے گئے۔

1971 ۔ ہندوستان شیف وکاس کھنہ کا جنم ہوا۔

1973۔برطانیہ کی شہزادی این نے ایک عام شہری سے شادی کی۔اس سے قبل شاہی گھر میں ایسا نہیں ہوا تھا۔

1973۔کناڈا نے اولمپک سکے بنانے شروع کئے۔

1975۔اسپینی سہارا کے سلسلے میں مراقش اور موریطانیہ کے مابین معاہدہ ہوا۔

1977۔مصر کے صدر انور سادات نے اسرائیل کی دعوت پر اسرائیلی پارلیمنٹ کو خطاب کرنے کا فیصلہ کیا۔

1979 ۔تہران میں امریکی سفارتخانہ کے محاصرے کے بعد صدر جمی کارٹر نے امریکی بینکوں میں سبھی ایرانی کھاتے ضبط کرنے کا حکم دیا۔

1981۔سنیگال اور زامبیا نے آپس میں ملکر وفاق بنایا۔

1985۔کولمبیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 1000 ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔

1988۔فلسطینی قومی کونسل نے اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 242 پر دستخط کرکے اسرائیل کو منظوری دی۔

1989۔نامیبیا کے الیکشن میں قوم پرست تحریک سواپو کو واضح اکثریت ملی۔

1990۔برلن میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو ہٹانے کیلئے حفاظتی دستوں نے 300 افراد کو گرفتار کیا تو 70 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

1991۔شہزادہ نروتم سہانوک 13 برس بعد کمبوڈیا واپس لوٹے۔

1991۔ایل سیلواڈور کے چھاپہ ماروں نے حکومت کے ساتھ امن معاہدہ ہونے تک تمام کاروائیاں موقوف کرنے کا اعلان کیا۔

1994۔انگلینڈ اور فرانس کے درمیان سمندر کے نیچے سرنگ سے ہوکر پہلی ریل گاڑی چلی۔

1996 ۔ایک نیا پوسٹ کارڈ ’کمپٹیشن پوسٹ کارڈ‘جاری کیا گیا۔ جس کی شروعاتی قیمت دو روپئے تھی جو آج کل چھ روپئے ہے۔

1999۔افغانستان کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندی نافذ ہوئی۔

2001۔افغانستان میں شمالی اتحاد کے جنگجووں نے راجدھانی کابل پر قبضہ کیا۔

2002 ۔ تاریخ میں پہلی بار پوپ نے اٹلی کی پارلیمنٹ کو خطاب کیا۔

2002 ۔چین کے صدر جیانگ زیمن نے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔

2006 ۔ہند ۔ پاکستان کے خارجہ سیکریٹری نئی دہلی میں انسداد دہشت گردی کا میکانزم بنانے پر متفق ہوئے۔

2007۔ڈنمارک کے وزیر اعظم اندرے فاگ راسموسین نے مسلسل تیسری مرتبہ ملک کا اقتدار سنبھالا۔

2008 ۔سابق مرکزی وزیر اور ترنمول کانگریس کے لیڈر اجیت پانجہ کا انتقال ہوا۔

2008 ۔چاند اثرات تحقیقات چاند کی سطح پر اتر گئی.

2009۔جے پور کے بانسکھو پھاٹک کے نزدیک منڈور سپرفاسٹ ایکسپریس ٹرین کے 15 کوچ پٹری سے اترجانے کے نتیجے میں چھ مسافر ہلاک ہوئے۔

2010 ۔ جرمنی کے سیبسٹین ویٹل سب سے کم عمر کے فارمولہ ون کے چیمپئن بنے۔

2016۔نیوزی لینڈ کے کیکورا شہر میں 7.8 شدت پسند زلزلے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔