مہاراشٹرا

کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ ہیک، ایک شخص لاکھوں روپیوں سے محروم

تھانے شہر میں 37سالہ شخص کے کرپٹو کرنسی کھاتے کو ایک نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر ہیک کرلیا اور 15,097 امریکی ڈالر (تقریباً12لاکھ روپئے) غائب کردیے۔

تھانے: تھانے شہر میں 37سالہ شخص کے کرپٹو کرنسی کھاتے کو ایک نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر ہیک کرلیا اور 15,097 امریکی ڈالر (تقریباً12لاکھ روپئے) غائب کردیے۔

پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔شری نگر پولیس پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ واقعہ یکم نومبر2022کا ہے لیکن شخص نے پچھلے ہفتے پولیس میں شکایت کی۔

انہو ں نے کہا کہ شکایت کی بنیاد پر شری نگر پولیس نے ہفتہ کو نامعلوم شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420 (دھوکہ دہی) اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ پڑوسی ممبئی کے کاندیولی کا رہنے والا شخص یکم نومبر کو کسی کام کے لیے تھانے آیا تھا۔ اسی دوران کسی نے اس کے کرپٹو کھاتے کو مبینہ طور پر آن لائن ہیک کرلیا اور اس سے تقریباً12لاکھ روپئے نکال لیے۔

بعد میں پتا چلا کہ اس رقم کو راست ایک کمپنی کے بینک کھاتے میں منتقل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص نے دو ماہ بعد شکایت درج کرانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔