مہاراشٹرا

سرزنش سے برہم بیٹے نے ماں کا قتل کردیا

رشتہ دار سے معاشقہ پر مقتولہ کا اپنے بیٹے سے اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ منگل کو دونوں ملزمین نے مبینہ طو ر پر مقتولہ کو بیلٹ کی مدد سے گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔

تھانے: ایک 29سالہ شخص نے اپنی خاتون رشتہ دار کی مدد سے اپنی ماں کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا کیونکہ ماں نے ان کے رشتہ کو قبول نہیں کیا تھا۔ یہ واردات منگل کو بھیونڈی ٹاؤن میں پیش آئی اور اس شخص نے ابتداء میں اسے حادثہ دکھانے کی کوشش کی۔

 نارپولی پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر مدن بلال نے  یہ بات کہی۔ کیس کی تحقیقات کے بعد پولیس نے چہارشنبہ کو اُس شخص اور اس کی 30سالہ خاتون رشتہ دار کو گرفتار کرلیا۔ ملزم خاتون‘ مقتولہ کے شوہر کی بھانجی تھی۔ وہ مقتولہ کے یہاں مقیم تھی۔

رشتہ دار سے معاشقہ پر مقتولہ کا اپنے بیٹے سے اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ منگل کو دونوں ملزمین نے مبینہ طو ر پر مقتولہ کو بیلٹ کی مدد سے گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ مقتولہ کے بیٹے نے ابتداء میں اسے حادثہ قرار دے کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

مگر دیگر رشتہ داروں کی شکایت اور کیس کی تحقیقات کے بعد پولیس نے اس شخص اور اس کی رشتہ دار کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کیس درج کرلیا۔ خاتون کی نعش کو پوسٹم مارٹم کے لیے سرکاری دواخانہ بھیج دیا گیا۔