مہاراشٹرا

مہاراشٹر ایف ڈی اے نے جانسن اینڈ جانسن بے بی پاؤڈر کا لائسنس منسوخ کر دیا

ایف ڈی اے نے کہا کہ جانسن بے بی پاؤڈر کا لائسنس منسوخ کیا جا رہا ہے کیونکہ ناسک اور پونے سے لیے گئے نمونے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ محکمہ نے کمپنی کو بازار سے بے بی پاؤڈر واپس منگوانے کی ہدایت دی ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ملنڈ میں واقع جانسن اینڈ جانسن کے بےبی ٹیلکم پاؤڈر کے مینوفیکچرنگ لائسنس کو منسوخ کر دیا ہے۔ محکمہ نے یہ فیصلہ پاؤڈر کا نمونہ معیاری نہ ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔

ایف ڈی اے نے کہا کہ جانسن بے بی پاؤڈر کا لائسنس منسوخ کیا جا رہا ہے کیونکہ ناسک اور پونے سے لیے گئے نمونے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ محکمہ نے کمپنی کو بازار سے بے بی پاؤڈر واپس منگوانے کی ہدایت دی ہے۔

ایف ڈی اے نے پی ایچ ٹیسٹ میں شیر خوار بچوں کے لیے سکن پاؤڈر کے لیے آئی آئی 5339:2009 (دوسری ترمیم نمبر 3) کی تعمیل کرنے میں ناکامی کے بعد ان نمونوں کو اس کے معیار کے مطابق نہ ہونے کا اعلان کیا۔

ایف ڈی اے نے ایک بیان میں کہاکہ”جانسن بے بی پاؤڈر زیادہ تر نوزائیدہ بچوں پر استعمال ہوتا ہے،” نمونوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ پی ایچ کے معیار کے مطابق نہیں ہے، جو اس پروڈکٹ کے استعمال سے نوزائیدہ بچوں کی جلد کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔