مہاراشٹرا

ماں کے ہاتھوں 2 بچوں کا قتل

قتل کے پس پردہ وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس انسپکٹر پرشانت پوتدار نے کہا کہ خاتون نے اپنی چھ سال کی بیٹی اور چار سال کے بیٹے کا مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

اورنگ آباد:  اورنگ آباد میں 22سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے دو معصوم بچوں کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واردات پیر کو علی الصبح سعادت نگر علاقہ میں پیش آئی۔ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار

 قتل کے پس پردہ وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس انسپکٹر پرشانت پوتدار نے کہا کہ خاتون نے اپنی چھ سال کی بیٹی اور چار سال کے بیٹے کا مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

بچے پیر کی صبح اپنے کمرے سے باہر نہیں آئے جس کے بعد خاتون نے خود کچھ رشتہ داروں کو فون کیا جو بے حس و حرکت بچوں کو دواخانہ لے گئے جہاں انہیں مردہ قرار دیاگیا۔ پوتدار نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچوں کی موت گلا گھونٹنے سے ہوئی۔