کلب کی پانچویں منزل سے گرکر 3 سالہ بچے کی موت

مرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ ہردئے یانشو راٹھوڑ ا نامی متوفی کے آگے چل رہے 11سالہ لڑکے نے کچھ شورسنا۔ جب وہ مڑا تو اس نے پایا کہ چھوٹا لڑکا سیڑھیوں کے بیچ کی خالی جگہ میں گرچکا تھا۔

ممبئی: جنوبی ممبئی کے ایک کلب کی پانچویں منزل سے گرنے کے بعد ایک تین سالہ بچے کی موت ہوگئی جہاں اس کا خاندان فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے گیا تھا۔

یہ اطلاع پولیس کے ایک عہدیدار نے منگل کو دی۔ اتوار کی شام جب وہ ٹوائلٹ سے لوٹ رہاتھا فرش پر پیر پھسلنے کی وجہ سے وہ سیڑھیوں کی ریلنگ کے درمیان خالی جگہ سے نیچے گرگیا۔

مرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ ہردئے یانشو راٹھوڑ ا نامی متوفی کے آگے چل رہے 11سالہ لڑکے نے کچھ شورسنا۔ جب وہ مڑا تو اس نے پایا کہ چھوٹا لڑکا سیڑھیوں کے بیچ کی خالی جگہ میں گرچکا تھا۔ اس کے بعد وہ فوری اوپر پہنچا اور اس کی اطلاع لڑکے کے والدین کو دی۔

 عہدیدار نے کہا کہ لڑکے کے رشتہ دار اور کلب کے سیکورٹی گارڈ بچے کو قریبی دواخانہ لے گئے جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی پیشانی اور سر شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا۔

 عہدیدار نے کہا کہ پولیس نے 11سالہ لڑکے اور سیکورٹی گارڈ کا بیان درج کیا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ حادثاتی موت کا کیس درج کرکے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button