مہاراشٹرا

کمسن کی عصمت ریزی کرنے والا ملزم بری

مہاراشٹرا کے نوی ممبئی کا 24 سالہ ایک شخص جو کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا ملزم ہے اسے خصوصی عدالت نے بری کردیا۔

تھانے: مہاراشٹرا کے نوی ممبئی کا 24 سالہ ایک شخص جو کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا ملزم ہے اسے خصوصی عدالت نے بری کردیا۔

متعلقہ خبریں
کمسن لڑکے کے ساتھ غیر فطری عمل کا واقعہ، مجرم کو 20 سال جیل کی سزاء اور جرمانہ
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم کو10سال قید بامشقت کی سزا
عصمت ریزی کے مجرم کی درخواست رحم مسترد

جج نے اس کیس کے تعلق سے کہا کہ یہ باہمی رضامندی سے واقعہ پیش آیا۔ خصوصی جج کا حکم (پاسکو) وی وی ویکار نے 15 مارچ کو منظور کیا جو ہفتہ کو دستیاب کیا گیا اس شخص پر بچوں کے ساتھ جنسی ہراسانی سے تحفظ (پاسکو) قانون 2014 کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

جس نے مبینہ طور پر اپنی پڑوسی کے گھر سے تلجا پور لڑکی کو لے گیا تھا اور اس کی شادی کے وعدہ پر عصمت ریزی کی۔ اس سلسلہ میں لڑکی کی ماں نے شکایت کی تھی پولیس نے بعد میں دونوں کو ڈھونڈ نکالا۔ اپنے حکم میں جج نے کہا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کے تعلقات لڑکی کے ساتھ رضا مندی کے ساتھ قائم ہوئے تھے۔

جو کہ اس بات کی علامت ہے کہ جو کہانی استغاثہ کی جانب سے میڈیکل آفیسر کو دی ہے چونکہ یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ لڑکی 18 سے کم عمر کی ہے اغوا کے الزامات اس شخص کے خلاف عائد نہیں کئے جاسکتے۔

جب باہمی رضامندی کیساتھ تعلقات قائم ہوجاتے ہیں اور ایسا ہی واقعہ 17 سال 6 ماہ کی لڑکی کے ساتھ پیش آیا جو کہ سوجھ بوجھ کی حامل ہے اور یہ استغاثہ بھی اس سے واقف ہے اور جب رضامندی سے تعلقات قائم ہوتے ہیں تو اسے عصمت ریزی کا نام نہیں دیا جاسکتا عدالت نے شخص کو بری کرتے ہوئے یہ بات کہی۔