شمالی بھارت

ممتا بنرجی نے اسپین دورے کے دوران موسیقی کا لطف لیا

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ان دنوں اسپین کے سرکاری دورے پر ہیں ۔جمعرات کی صبح جہاں انہیں مقامی فنکار کے ساتھ ایک دھن پر موسیقی کا لطف لیتے ہوئے دیکھاگیا وہیں شام میں ہسپانوی فٹ بال تنظیم لا لیگاکے ساتھ بنگال میں فٹ بال کے فروغ کیلئے معاہدہ پر دستخط کیا ۔

کلکتہ: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ان دنوں اسپین کے سرکاری دورے پر ہیں ۔جمعرات کی صبح جہاں انہیں مقامی فنکار کے ساتھ ایک دھن پر موسیقی کا لطف لیتے ہوئے دیکھاگیا وہیں شام میں ہسپانوی فٹ بال تنظیم لا لیگاکے ساتھ بنگال میں فٹ بال کے فروغ کیلئے معاہدہ پر دستخط کیا ۔

متعلقہ خبریں
دلیپ گھوش اور سپریہ شریناتے کو الیکشن کمیشن کی نوٹس
ممتا بنرجی کا رات بھر دھرنا
بی جے پی کے خلاف لڑنے ممتا بنرجی بے حد ضروری: جئے رام رمیش
کیاممتا بنرجی بھی رام مندر کے افتتاح میں شرکت نہیں کریں گی؟
مسلمانوں کے نام چیف منسٹر ممتا بنرجی کا پیام

اس میٹنگ کے بعد بھی ممتا بنرجی موسیقی کا لطف لیا۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ پیانو پر رابندر سنگیت بجاتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔

ویڈیو میں ممتا بنرجی نیلے اور سفید رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئی ہیں۔ گلے میں کریم رنگ کی چادر باندھے ممتا بنرجی ہسپانوی مصور کے پاس کھڑے ہوکر کریم رنگ کے پیانو پر دھنیں بجا رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے دورہ سپین کا پہلا ویڈیو جمعرات کو سامنے آیا۔ انہیں ایک تالاب کے کنارے چلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ وہ نیلی بارڈر والی سفید ساڑھی پہنے ہوئی ہیں ، اس کے ساتھ ہی کریم کلر کی شال بھی اوڑھ رکھی ہے، پاؤں میں ہوائی چپل ہے۔میڈرڈ میں صبح میں ممتا بنرجی اسی انداز میں سڑک پر ٹہل رہی ہیں ۔

صبح کی سیر کے علاوہ وہ ساڑھی میں میڈرڈ کی گلیوں میںعام لوگوں سے ملاقات کی ۔ممتا بنرجی کے ساتھ ترنمول کانگریس کے ریاستی سکریٹری کنال گھوش بھی تھے۔ یہی نہیں، وزیر اعلیٰ نے میڈرڈ کی سڑکوں پر ایک مقامی موسیقار کو دیکھ کر روک کر ’’ہم ہوں گے کامیاب ‘‘ کا دھن بجایا۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو میڈرڈ میںصنعت کاراور سرمایہ کاری کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس ملاقات کے بعد ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا کہ ’’”اسپین کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں میں سے ایک Tempe Grupo Inditex (Zara) ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہے۔

یہ کمپنی اس سال کرسمس سے پہلے پروڈکشن شروع کر سکتی ہے۔ Tempe اور اس سے ملحقہ اداروں کے لیے 100 ایکڑ زمین بہت اچھی جگہ پر الاٹ کی جا ئے گی۔ اس معاملے پر بھی ابتدائی بات چیت ہوئی ہے۔ اس سے بنگال میں صنعت کاری کی مہم کو تقویت پہنچے گی ۔

دوسری طرف، ممتا بنرجی نے جمعرات کی شام لا لیگا کے باس جیویر تیویز سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں سوربھ گنگولی بھی موجود تھے۔ سوربھ اس ملاقات کے لیے لندن سے آکر شرکت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ کلکتہ کےتین کلبوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔