مہاراشٹرا

”تبدیلی مذہب کی کوشش“، 14افراد کے خلاف کیس درج

ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ الزامات ہیں کہ ملزمین مذہب کی تبلیغ کے لیے آئے تھے۔ تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم تحقیقات کے لیے ملزمین کو نوٹس دی گئی۔

پونے: پمپری چنچواڈ پولیس نے ایک نابالغ لڑکے سمیت 14افراد کے خلاف لوگوں کو عیسائی بنانے کی کوشش میں مبینہ طور پر مالی مدد کے ذریعہ دو مذہبی فرقوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گھر میں یسوع مسیح کی تصویر کی موجودگی، مکین کے عیسائی ہونے کا ثبوت نہیں: بمبئی ہائی کورٹ
دینی وتہذیبی شناخت کی حفاظت
سبھی مذہبی رہنما، فرقہ پرستی کے خلاف آواز اٹھائیں:زین العابدین علی خان

 یہ کیس اتوار کی رات کھیڈ تعلقہ کے مرکل کے رہائشی پرساد سالونکے (25) کی شکایت کے بعد الند پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔ ملزمین کی شناخت پردیپ واگھمارے، پرشانت واگھمارے ساکنان چارہولی، رونق شنڈے، اشوک پنڈھارے، تیجس چاندنے، مکیش وشواکرشما، لکشمن نائیڈو، ایم وی، جے یون، ایشال سالوے، تین خواتین اور ایک 17 لڑکے کی حیثیت سے کی گئی۔

 ایف آئی آر کے مطابق ملزمین اتوار کو شکایت کنندہ کے گاؤں گئے تھے اور لوگوں سے پوچھا کہ کیا انہوں نے بائبل پڑھی ہے۔ ملزمین نے مبینہ طور پر لوگوں کو کاروبار چلانے کے لیے رقم کی پیشکش کرکے چرچ آنے کی دعوت کی۔

 ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ الزامات ہیں کہ ملزمین مذہب کی تبلیغ کے لیے آئے تھے۔ تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم تحقیقات کے لیے ملزمین کو نوٹس دی گئی۔

اس ماہ کے اوائل میں بھی اسی الندی پولیس اسٹیشن میں تین افراد کے خلاف بھی دو گروپس کے درمیان مبینہ نفرت کوفروغ دینے کا کیس درج کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے الندی علاقہ میں سلم آبادی کو اپنے گھروں سے دیگر بھگوانوں کی مورتیا ں نکال کر ”یشو“ (یسوع مسیح) کی عبادت کرنے کو کہا تھا۔

پولیس نے کہا کہ شکایت کے مطابق یکم جنوری کو ایک خاتون کے بشمول ملزمین نے مبینہ طور پر الندی علاقہ کی سلم آبادی کو انگور کا جوس پلایا اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ کرائسٹ کا خون ہے اور اس سے ان کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

 اس واقعہ کے بعد ہندواور عیسائی دونوں فرقوں کے افراد نے احتجاج کیا۔دریں اثناء این سی پی رکن اسمبلی اور قائد اپوزیشن اجیت پوار نے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر پھڈنویس کو مکتوب تحریر کرکے عیسائی فرقہ پر مظالم کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔