مہاراشٹرا

ناندیڑ میں بی آر ایس کا کنونشن

بی آر ایس کے قریب مستقبل میں مہاراشٹر میں الیکشن لڑنے کا اندازہ ہے اور اودھو بالاصاحب ٹھاکرے شیوسینا کے ساتھ اتحاد کرنے کی امکان ہے۔

ناندیڑ: بھارتیہ راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ اور تلنگانہ ریاست کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے پارٹی کے تنظیمی عمارت کی تعمیرکے لئے ناندیڑ میں پارٹی کا کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کو ٹی آر ایس سے موسوم کرنے کا امکان
قائد اپوزیشن کے سی آر کا دورہ اضلاع، خاتون کے بیٹے کی شادی کیلئے5لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا
فون ٹیاپنگ، سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ: ڈاکٹر لکشمن
ریونت ریڈی حکومت نے تاحال 18100کروڑ کاقرض لیا

ناندیڑ میں میٹنگ کے بعد مسٹر راؤ پونے اور پھر اورنگ آباد میں عوامی اجلاس کریں گے۔

حال ہی میں،ناندیڑ ضلع کے سرحدی علاقوں کے قریب،بیلولی دیگلور، دھرما آباداور ماہور تالوکوں میں پارٹی کی ترقی کے لئے کوشش جاری ہے۔ کے سی آر پارٹی کو ریاست میں فائدہ ہونے کی امید ہے کیونکہ مہاراشٹر میں آٹھ لوک سبھا اور 22اسمبلی سیٹوں پر تیلگو زبان بولنے والوں کی کثرت ہے۔

بی آر ایس کے قریب مستقبل میں مہاراشٹر میں الیکشن لڑنے کا اندازہ ہے اور اودھو بالاصاحب ٹھاکرے شیوسینا کے ساتھ اتحاد کرنے کی امکان ہے۔