مہاراشٹرا

مہاراشٹرا میں فون پر ہیلو کے بجائے وندے ماترم کہنے کی مہم شروع

حکومت مہاراشٹرا کے ملازمین اور عہدیداروں سے کہاگیاکہ وہ سرکاری یا نجی فون کالس کے دوران ہیلو کے بجائے وندے ماترم بولا کریں۔یہ لازمی نہیں ہے لیکن محکموں کو سربراہوں کو چاہئیے کہ وہ اپنے اسٹاف کی حوصلہ افزائی کریں۔

ممبئی: حکومت مہاراشٹرا نے اتوار کے دن عوام سے یہ اپیل کرنے کی مہم شروع کی کہ وہ فون کالس ریسیوکرتے وقت ہیلو کے بجائے وندے ماترم کہیں۔ ریاستی وزیر کلچر(ثقافت) سدھیر منگنٹیوار نے گاندھی جینتی پر ضلع وردھا میں ریالی سے خطاب میں کہاکہ عوام سے ہماری اپیل ہے کہ وہ ہیلو کے بجائے وندے ماترم کہاکریں۔

 ہفتہ کے دن جاری جی آر میں حکومت مہاراشٹرا کے ملازمین اور عہدیداروں سے کہاگیاکہ وہ سرکاری یا نجی فون کالس کے دوران ہیلو کے بجائے وندے ماترم بولا کریں۔یہ لازمی نہیں ہے لیکن محکموں کو سربراہوں کو چاہئیے کہ وہ اپنے اسٹاف کی حوصلہ افزائی کریں۔

 ہیلو سے مغربی کلچرجھلکتا ہے اور اس کے کوئی خاص معنی نہیں۔ یہ لفظ صرف ایک رسم ہے جس سے کوئی جذبہ نہیں پیدا ہوتا۔ منگنٹیوار نے کہا کہ اگر لوگ جئے بھیم، یا جئے سری رام یا فون کال کا جواب دیتے ہوئے اپنے ماں باپ کا نام لیناچاہیں تو یہ ٹھیک ہے۔

 ہماری اپیل یہ ہے کہ کال ریسیوکرتے وقت ہیلوکہنے سے بچاجائے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک کے دوران انگریز حکمرانوں نے انقلاب زندہ باد جیسے نعرے پر امتناع عائد کردیاتھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت ریاست کی تشکیل میں بڑا رول ادا کرنے والے 850 ممتازمہاراشٹرینس کی ایک آڈیوبک جاری کرے گی۔