ایشیاء

شہباز شریف کی بحیثیت وزیراعظم پاکستان حلف برداری

شہباز شریف نے پیر کے دن پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔ انہوں نے 2022کے بعد سے دوسری مرتبہ ملک کی کمان سنبھالی ہے۔

اسلام آباد: شہباز شریف نے پیر کے دن پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔ انہوں نے 2022کے بعد سے دوسری مرتبہ ملک کی کمان سنبھالی ہے۔

متعلقہ خبریں
نواز شریف کی آئندہ ماہ پاکستان واپسی
نواز شریف کے آتے ہی سیاسی نقشہ بدل جائے گا: شہباز شریف
مکہ مکرمہ کی ہوٹل میں آگ، 8 زائرین پاکستانی ہلاک

انہوں نے یہ ذمہ داری ایسے وقت اپنے کندھوں پر لی جبکہ ان کا ملک معاشی اور سیکوریٹی چیلنجس میں گھرا ہے۔

صدر عارف علوی نے ایوان ِ صدر میں منعقدہ تقریب میں 72 سالہ شہباز شریف کو حلف دلایا۔ شہباز شریف قبل ازیں اپریل 2022 تا اگست 2023 وزیراعظم پاکستان تھے۔

تقریب ِ حلف برداری میں سابق وزیراعظم نواز شریف‘ چیف منسٹر پنجاب مریم نواز اور دیگر پی ایم ایل این ورکرس نے شرکت کی۔ پی پی پی قائد اور چیف منسٹر سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔