مرکزی وزیر گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی

اس کی تصدیق کرتے ہوئے ناگپور کے ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر کے دفتر کو فون پر تین باردھمکیاں دی گئیں۔

ناگپور: روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

اس کی تصدیق کرتے ہوئے ناگپور کے ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر کے دفتر کو فون پر تین باردھمکیاں دی گئیں۔

پولیس افسر کے مطابق گڈکری کے تعلقات عامہ کے دفتر کو ہفتہ کے روز تین دھمکی آمیز ٹیلی فون کال موصول ہوئیں، ان میں بی جے پی کے سینئر لیڈر کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ فون کرنے والے نے ‘داؤد’ کا نام بتایا۔ یہ کالز صبح 11.29، 1135 اور دوپہر 1232 پر کی گئیں۔ دھمکی کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس کو فوری طور پر اس کی اطلاع دی گئی۔

اہلکار کے مطابق گڈکری کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button