بیٹے کی موت پر باپ بھی چل بسا

ویرار پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ منیش ناراپجی سونیگرا نامی شخص ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ویرار کے گلوبل سٹی کمپلیکس میں منعقدہ گربا پروگرام میں رقص کرتے ہوئے گرگیا تھا۔

پالگھر: مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے ویرار قصبے میں ایک گربا پروگرام میں رقص کرنے کے دوران ایک 35 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔ پولیس نے پیر کو یہ بات بتائی۔

ویرار پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ منیش ناراپجی سونیگرا نامی شخص ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ویرار کے گلوبل سٹی کمپلیکس میں منعقدہ گربا پروگرام میں رقص کرتے ہوئے گرگیا تھا۔

اس شخص کو اس کے والد 66 سالہ ناراپجی سونیگرا اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرس نے ان کے بیٹے کو مردہ قرار دیا۔ بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی والد بھی گر پڑے اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button