مہاراشٹرا

بے گھری عالمی مسئلہ‘ فٹ پاتھ پر رہنے والے بھی انسان ہیں: بمبئی ہائی کورٹ

بنچ نے سوال کیا کہ ایسے معاملات میں عدالت کیا حکم صادر کرسکتی ہے۔ عدالت نے کہاکہ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ شہر کو غریبوں سے پاک ہونا چاہیے؟ یہ وہ لوگ ہیں جو یہاں مواقع کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آتے ہیں۔ بے گھر افراد کا مسئلہ عالمی ہے۔ بے گھر افراد بھی انسان ہیں۔

ممبئی: بے گھری عالمی مسئلہ ہے مگر سڑکوں پر رہنے والے لوگ بھی انسان ہیں اور دوسروں کی طرح وہ بھی برابر ہیں۔ بمبئی ہائی کورٹ نے  جنوبی ممبئی میں ایسے افراد کو ہٹانے کی ہدایت دینے سے انکار کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
سائی بابا کی رہائی کے خلاف حکومت مہاراشٹرا کی اپیل مسترد
گھر میں یسوع مسیح کی تصویر کی موجودگی، مکین کے عیسائی ہونے کا ثبوت نہیں: بمبئی ہائی کورٹ
راہول گاندھی ہتک عزت کیس: عبوری راحت میں توسیع
نواب ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
راکھی ساونت کو عدالت سے یکم/فروری تک عبوری راحت

 جسٹس گوتم پٹیل اور نیلا گوکھلے کی ڈیویژن بنچ‘ شہر کے فٹ پاتھ اور کناروں پر قاض غیرمجاز خوانچہ فروش اور تاجرین کے مسئلہ پر از خود نوٹس کے تحت داخل کردہ درخواست پر سماعت کررہی تھی۔

 بمبئی بار اسوسی ایشن کی جانب سے داخل کردہ درخواست میں کہا گیا کہ جنوبی ممبئی میں فاؤٹین علاقہ کے قریب کئی افراد فٹ پاتھس اور سڑک کنارے رہتے ہیں اور سوتے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ کارروائی کے لیے پولیس اور بی ایم سی کو بھی مکتوبات تحریر کیے گئے۔

 تاہم بنچ نے سوال کیا کہ ایسے معاملات میں عدالت کیا حکم صادر کرسکتی ہے۔ عدالت نے کہاکہ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ شہر کو غریبوں سے پاک ہونا چاہیے؟ یہ وہ لوگ ہیں جو یہاں مواقع کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آتے ہیں۔ بے گھر افراد کا مسئلہ عالمی ہے۔ بے گھر افراد بھی انسان ہیں۔

 قسمت سے وہ غریب ہوسکتے ہیں مگر پھر بھی انسان ہیں اور  اس لحاظ سے وہ عدالت میں ہمارے لیے دیگر افراد کی طرح برابر ہیں۔“