مہاراشٹرا

مہاراشٹرا میں خوفناک سڑک حادثہ، 12 افراد ہلاک

اور تمام مہلوکین کی لاشیں جھلس گئی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی شناخت کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں 40-45 مسافر سوار تھے اور ٹرک دھولے سے اورنگ آباد جا رہا تھا۔

ناسک/ممبئی: مہاراشٹر کے یوتمال سے ممبئی آنے والی ایک نجی بس ہفتہ کو ناسک-اورنگ آباد روڈ پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے اس میں آگ لگ گئی اورکم از کم 12 افراد ہلاک اور دیگر 30 زخمی ہوگئے۔

ناسک میونسپل کارپوریشن کے کمشنر چندرکانت پلکندوار نے کہا کہ یہ حادثہ نادور ناکہ کے قریب چوفولی میں پیش آیا اور تمام مہلوکین کی لاشیں جھلس گئی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی شناخت کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں 40-45 مسافر سوار تھے اور ٹرک دھولے سے اورنگ آباد جا رہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ ٹرک بس کے فیول ٹینک سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں کاعلاج جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ناسک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، "حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے میری تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔” مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا۔