اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کیخلاف امتیاز جلیل کی بھوک ہڑتال جاری

اس فیصلے کے خلاف جلیل نے ہفتہ سے ضلع کلکٹر آفس کے سامنے غیر معینہ بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ دریں اثنا ، سینئر شیو سینا لیڈر چندرکانت کھیرے نے امتیاز جلیل سے تاریخ کا مطالعہ کرنے کو کہا ہے اور الزام لگایا ہے کہ وہ (جلیل) شہر کا نام تبدیل کرنے کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔

چھتراپتی ​​سمبھاجی نگر: مہاراشٹر میں اورنگ آباد کا نام بدل کرچھتراپتی ​​سمبھاجی نگر کرنے کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایم پی امتیاز جلیل کی غیر معینہ بھوک ہڑتال کا اتوار کو دوسرا دن ہے غورطلب ہے کہ ریاست اور مرکزی حکومت نے اورنگ آباد ضلع کا نام تبدیل کرکے چھترپتی ​​سمبھاجی نگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کے خلاف جلیل نے ہفتہ سے ضلع کلکٹر آفس کے سامنے غیر معینہ بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ دریں اثنا ، سینئر شیو سینا لیڈر چندرکانت کھیرے نے مسٹر امتیاز جلیل سے تاریخ کا مطالعہ کرنے کو کہا ہے اور الزام لگایا ہے کہ وہ (جلیل) شہر کا نام تبدیل کرنے کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔

اس درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سٹی صدر شیریش بورالکر نے کہا کہ اس سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم مغل اور نظاموں کی وارث ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button