مہاراشٹرا

بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

44سالہ مقتولہ ویشالی دھانو‘ ورار کے پھول پاڑہ علاقہ میں گاندھی نگر کالونی میں اپنے بیٹے کے ساتھ مقیم تھی۔ چند دن قبل شادی کی تقریب میں کسی مسئلہ پر ماں بیٹے کی تلخ بحث ہوئی تھی۔

پال گھر: پولیس نے پال گھر ضلع کے ورار سے 26 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا جس پر اپنی ماں کو جھگڑے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے کہا کہ ملزم کو جمعرات کو واردات کے بعد گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
ٹریفک میں پھنسی دلہن کی حاضر دماغی۔ بروقت فیصلہ کی ستائش (ویڈیو)

44سالہ مقتولہ ویشالی دھانو‘ ورار کے پھول پاڑہ علاقہ میں گاندھی نگر کالونی میں اپنے بیٹے کے ساتھ مقیم تھی۔ چند دن قبل شادی کی تقریب میں کسی مسئلہ پر ماں بیٹے کی تلخ بحث ہوئی تھی۔

 جمعرات کو جب ان دونوں کے درمیان ایک بار پھر جھگڑا شروع ہوا، ملزم نے طیش میں آکر ایک لمبے کپڑے سے ماں کا گلا گھونٹ دیا۔ کچھ دیر بعد خاتون کی ماں گھر پہنچی اور اپنی بیٹی کو بستر پر بے حس و حرکت پایا۔

وہ اسے دواخانہ لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرکے بعد ازاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔