مہاراشٹرا

پرگیہ ٹھاکر بے روزگار ہونے کے اشارے دے رہی ہیں:سورا بھاسکر

اداکارہ نے ایک آن لان نیوز پورٹل سے پرگیہ سنگھ ٹھاکرکی ویڈیو کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے ہندی میں لکھا ”دہشت گردی کی ملزمہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر بے روزگار ہونے جیسے اشارے کیوں دے رہی ہیں، کیا بھوپال کے لوگوں کے تمام مسائل حل ہوچکے ہیں۔

ممبئی: اداکارہ سورابھاسکر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر جسے سادھوی پرگیہ بھی کہا جاتا ہے‘ کی ایک حالیہ ویڈیو پر ردعمل ظاہر کیا۔ اس ویڈیو میں بھارتیہ جنتاپرٹی کی رکن کو ہندوؤں سے یہ اپیل کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے کہ عوام فلم پٹھان کا بائیکاٹ کریں جس میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے اداکاری کی ہے۔

 اس فلم کے ایک گانے ”بے شرم رنگ“ کی ریلیز کے بعد اس پر تنازعہ شروع ہوا۔ اداکارہ نے ایک آن لان نیوز پورٹل سے پرگیہ سنگھ ٹھاکرکی ویڈیو کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے ہندی میں لکھا ”دہشت گردی کی ملزمہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر بے روزگار ہونے جیسے اشارے کیوں دے رہی ہیں، کیا بھوپال کے لوگوں کے تمام مسائل حل ہوچکے ہیں۔

“ اس ویڈیو میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو فلم کے ٹائٹل کا علم نہیں۔ تاہم انہوں نے فلم کے گانے ”بے شرم رنگ“ کا ذکر کیا اور کہا کہ میں ہندوؤں سے آوان (اپیل) کرتی ہوں کہ یہ فلم کوئی نہ دیکھے۔

 قبل ازیں سورابھاسکر اور چند دیگر بالی ووڈ شخصیتوں نے فلم پٹھان کی ریلیز سے قبل اس کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے ایک نیوز آرٹیکل کا اسکرین شاٹ بھی پیش کیا جس میں کہا گیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت حکومت نئی فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دیش کے ستہ دھاری نیتاؤں سے ملیے۔ اگر اداکاروں کے لباس دیکھنے سے انہیں فرصت ملی ہوگی تو انہوں نے کچھ کام بھی کیا ہوگا۔