بھگوا پرچم صرف ہاتھوں میں نہیں دلوں میں ہونا چاہیے: ادھو ٹھاکرے

اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے بات کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ بھگوان نے ہمیں ملک کی جمہوریت اور ہندوتوا کا تحفظ کرنے کا موقع دیا ہے۔ زعفرانی پرچم صرف ہاتھوں میں نہیں بلکہ دلوں میں بھی ہونا چاہیے۔ یہ میرے دل میں ہے۔

ممبئی: شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی اور ایکناتھ شنڈے گروپ پر یہ کہتے ہوئے طنز کیا کہ زعفرانی پرچم صرف ہاتھوں میں نہیں بلکہ دلوں میں بھی ہونا چاہیے۔ بی جے پی اور شنڈے اکثر ٹھاکرے پر اقتدار کی خاطر کانگریس اور این سی پی سے ہاتھ ملا کر ہندوتوا کے نظریات سے سمجھوتہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

 اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے بات کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ بھگوان نے ہمیں ملک کی جمہوریت اور ہندوتوا کا تحفظ کرنے کا موقع دیا ہے۔ زعفرانی پرچم صرف ہاتھوں میں نہیں بلکہ دلوں میں بھی ہونا چاہیے۔ یہ میرے دل میں ہے۔

“ ٹھاکرے نے پارٹی کارکنوں کو پورے ڈسپلن سے دسہرہ ریالی میں آنے کو کہا جسے وہ 5/ اکتور کو شیواجی پارک میں خطاب کریں گے۔ اصلی شیوسینا کے مسئلہ پر سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں جاری کیس پر ٹھاکرے نے کہا کہ ہمیں عدالت اور الیکشن کمیشن دونوں جگہ یہ جنگ جیتنے کی ضرورت ہے۔“

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button