انٹرٹینمنٹ

دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون کو سالگرہ مبارک ہو

پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 39ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ بیٹے کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

ممبئی: پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 39ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ بیٹے کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
کٹرینہ کیف 40 سال کی ہوئیں
ورون دھون اور جانہوی کپور کی فلم بوال کا ٹریلر ریلیز
ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے افواہوں کو مسترد کردیا
نوازالدین صدیقی کا گانا یار کا ستا یا ہوا ہے ریلیز
آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے

اداکارہ ماہرہ خان کی بیٹے اذلان کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تصاویر اور ویڈیوز کو مداح خوب پسند کررہے ہیں اور فینز کی جانب سے انہیں مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ماہرہ خان نے چند ماہ قبل اپنے پرانے دوست اور بزنسمین سلیم کریم کے ساتھ شادی کی ہے، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔

ماہرہ خان کی پہلی شادی 2007ء میں اداکارہ علی عسکری سے ہوئی تھی جو 2015ء میں طلاق پر ختم ہوئی، پہلی شادی سے ان کا ایک 13 سالہ بیٹا بھی ہے۔